۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
امام جمعه بیضا

حوزہ / ایران کے شہر بیضا کے امام جمعہ نے کہا: طوفان الاقصیٰ آپریشن خدا کے ان سینکڑوں وعدوں میں سے ایک ہے جو آج دنیا میں پورے ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں حجت الاسلام محمد جواد درویشی نے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے حالیہ آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا: طوفان الاقصیٰ آپریشن خدا کے ان سینکڑوں وعدوں میں سے ایک ہے جو آج دنیا میں پورے ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا: جو لوگ صیہونی حکومت کے دوست اور ہمدرد ہیں وہ جان لیں کہ مزاحمتی محاذ کا یہ آپریشن دوسرے آپریشنوں سے مختلف ہے۔

امام جمعہ بیضا نے فلسطینی قوم کے حوالے سے رہبر معظم کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب نے مزاحمتی محاذ کی کارروائیوں کواسرائیلیوں کے لئے ایک زلزلہ سے تعبیر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دشمنوں اور بظاہر اسلامی ممالک اور حکومتوں کو جان لینا چاہیے کہ ان کی ان خام ہمدردوں میں سے کوئی بھی ان کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .