۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
آیت الله عیسی قاسم رهبر نهضت اسلامی بحرین

حوزہ/ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا: یہ آپریشن ان مسلم حکومتوں کے لیے سبق ہے جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتی ہیں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے فلسطین کے حالیہ آپریشن میں مزاحمتی محاذ کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا: طوفان الاقصیٰ غاصب اور خدا و رسول کے خلاف خروج کرنے والے اسرائیل کی غیر مستحکم حکومت کے لیے ذلت اور رسوائی کا باعث بنا ۔

انہوں نے مزید کہا: اگر وہ غور سے سوچیں تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ اس آپریشن نے کہ جس نے ان کے غرور کو توڑا، اس میں ایک عبرت بھرا پیغام پوشیدہ ہے، کیونکہ یہ ایک بہت بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے جو ان کی ابدی تباہی کا باعث بنے گا ،اور انشاء اللہ ان سب کو صفحہ ہستی سے ہٹا مٹا دے گا، یہ آپریشن ان مسلم حکومتوں کے لیے سبق ہے جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتی ہیں کیونکہ وہ خدا اور مومنین سے منہ روگردانی کرنا چاہتے ہیں اور ایک ایسے جھوٹے خدا کے گھر کا رخ کرنا چاہتے ہیں جس کی کمزوری مسلمانوں پر آشکار ہو چکی ہے۔

بحرین کی تحریک اسلامی کے رہنما نے اس بات پر تاکید کی کہ اس آپریشن کے بعد تعلقات کو معمول پر لانے اور کمزوری محسوس کرنے کی کوئی جگہ نہیں ہے، اس آپریشن سے خدا پر توکل کرتے ہوئے مصمم ارادہ کریں کہ ہم فلسطین کو صہیونیوں سے واپس لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: آج قوم کا کو چاہئے کہ وہ فتح پر یقین کریں فتح اور دشمن کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہو جائیں اور اس سلسلے میں متحد ہو جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .