۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عملیات طوفان الاقصی

حوزہ / حماس کی جانب سے آپریشن "طوفان الاقصی" میں بری طرح عزیمت اٹھانے کے بعد اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں خوراک، بجلی، پانی اور ایندھن پر پابندی بھی شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے عالمی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے پیر کو کہا کہ حماس کے ٖغزہ میں زیر قبضہ علاقے میں مکمل محاصرہ کرتے ہوئے وہاں ایک حصے میں بجلی کی فراہمی معطل کرنے کے ساتھ ساتھ خوراک اور ایندھن کا داخلہ بھی روک دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کی تیاری بھی کر رہا ہے جس کے لیے ایک لاکھ ریزرو فوجیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ یہ فوجی غزہ کے قریب جمع ہو رے ہیں۔

فوجی حکام کے مطابق حماس کے مسلح جنگجو اب بھی اسرائیل میں سات سے آٹھ مقامات پر جنگ لڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حماس کی جانب سے ہفتے سے شروع ہونے والے آپریشن "طوفان الاقصی" حماس کا سب سے بڑا حملہ کہا جا رہا ہے جس میں ایک اسرائیلی کرنل سمیت کم از کم 800 اسرائیلی ہلاک اور 2156 زخمی گئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .