۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
فوجی

حوزہ/ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے تک طوفان الاقصیٰ آپریشن کے نتیجے میں کم از کم 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان کرنل "رچرڈ ہیچ" نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں پر حماس کی فوج کے کل کے حملے میں اس حکومت کی فوج کے 26 فوجی مارے گئے ہیں، انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اس حکومت کے ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سینئر کمانڈر بھی شامل ہیں۔

رچرڈ ہیچ نے مزید کہا: لاپتہ یا زخمی افراد کے سلسلے میں ایک ہلپ لائن بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ صہیونی آباد کاروں کے سوالات کے جوابات دیا جا سکے۔

انہوں نے طوفان الاقصیٰ نامی حماس فورسز کے اچانک حملے میں اس حکومت کے جانی نقصان کے اعدادوشمار کے تناظر میں یہ بھی کہا: اس اچانک حملے میں 1800 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

کرنل ہیچ نے مزید کہا: مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح 6 بجے تک، 1864 افراد زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جن میں سے 19 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 326 افراد کو شدید زخم آئے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے CNN کو یہ بھی بتایا کہ مقبوضہ علاقوں پر حماس کی افواج کے حملے میں کم از کم 300 افراد ہلاک ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .