۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حمایت از مردم فلسطین در آمریکا

حوزہ/ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہرے دیکھنے کو ملے، ساتھ ہی یہ امریکہ میں بھی فلسطین کی حمایت میں لوگ سڑکوں پر نکلے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہرے دیکھنے کو ملے، ساتھ ہی یہ امریکہ میں بھی فلسطین کی حمایت میں لوگ سڑکوں پر نکلے، فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے امریکا کے کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں کئی امریکیوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا، ان لوگوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج انسانیت پر مبنی ہے، مظاہرین فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اس کے ساتھ نیویارک کے مین ہٹن علاقے میں کئی امریکیوں کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے بھی ہوئے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج اور غزہ میں بچوں اور خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کی گئی۔

ادھر امریکہ کی قومی سلامتی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل میں حماس کی کارروائی میں کئی امریکی شہری بھی مارے گئے ہیں، ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے دوران سات امریکی شہری لاپتہ ہیں، امریکی حکام کے مطابق اسرائیل میں ہلاک یا لاپتہ ہونے والے امریکی شہری دوہری شہریت کے حامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .