۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
لبنانی سرحد

حوزہ/ لبنان کی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ شبعا فارمز کے علاقے میں صیہونی حکومت کے 3 ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبر رساں ایجنسی "رائٹرز" نے آج صبح (اتوار) اطلاع دی ہے کہ لبنان کے ساتھ سرحدی لائنوں کے آس پاس میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

لبنان کے مقامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق آج صبح لبنان کی سرزمین سے مقبوضہ "جبل الشیخ" اور "شبعا فارمز" کی طرف متعدد مارٹر فائر کیے گئے، جس کے جواب میں صیہونی حکومت نے سرحدی لائن پر واقع مقامات کو نشانہ بنایا۔

اس رپورٹ کے چند لمحوں بعد، لبنان کی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان جاری کیا اور اعلان کیا: لبنان کے باقی مقبوضہ علاقے کو آزاد کرانے اور فاتح فلسطینی مزاحمت اور اس ملک کے مجاہدین اور صابر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، لبنان کی اسلامی مزاحمتی گروہ نے آج صبح 8 اکتوبر 2023 بروز اتوار کو مقبوضہ شبعا فارمز میں صیہونیوں کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اس بیان کے تسلسل میں بتایا گیا ہے کہ ریڈار پوزیشن، "زبدین" کی پوزیشن اور "رویسات العالم" کی پوزیشن پر گائیڈڈ میزائلوں اور توپوں سے حملہ کیا گیا اور ان پوزیشنز کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

صہیونی فوج کے ریڈیو "گلگلٹز" کے صحافی نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے نشانہ بنائے گئے ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، حزب اللہ کے حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحدی لائنوں کے قریب تمام پارکس اور ریزورٹس کو بند کرنے کا حکم دیا۔

اس کے چند لمحوں بعد اسرائیلی فوج نے ایک مختصر بیان میں دعویٰ کیا کہ اس نے حزب اللہ کے کئی انفراسٹرکچر کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

اس حملے کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین میں "جلیل علیا" کی علاقائی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جنوب میں ہونے والے واقعات شمال کی جانب بھی سرایت کر چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .