حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کچھ دیر قبل مقبوضہ علاقوں بشمول القدس اور تل ابیب کے وسیع حصوں میں خطرے کے الارم بج اٹھے، جس سے صہیونی حکام میں ہیبت پھیل گئی۔
صہیونی میڈیا نے بعد ازاں اطلاع دی کہ یمن سے مقبوضہ فلسطین کی طرف ایک جدید بالسٹک میزائل فائر کیا گیا ہے۔ غاصب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ یمن سے اسرائیل کی طرف ایک میزائل داغا گیا جسے ان کے دفاعی نظام نے روکنے کی کوشش کی۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اس میزائل حملے کے بعد بین گوریون ہوائی اڈے کی تمام پروازوں کے فوری طور پر معطل ہونے کی خبر دی۔ بعد ازاں، غاصب فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس میزائل کو راستے میں ہی تباہ کر دیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے اب تک اس واقعے سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔ مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔"









آپ کا تبصرہ