ہفتہ 7 جون 2025 - 09:54
ہندوستان نے تل ابیب کے لیے پروازوں کی معطلی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

حوزہ/ مقبوضہ فلسطین کی طرف پروازوں سے متعلق ایئر لائنز پر ممکنہ حملوں کے تسلسل میں، ہندوستانی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ کے اختتام تک تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل رکھے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کی طرف پروازوں سے متعلق ایئر لائنز پر ممکنہ حملوں کے تسلسل میں، ہندوستانی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ کے اختتام تک تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل رکھے گی۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایئر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ تل ابیب جانے اور وہاں سے آنے والی اپنی تمام پروازوں کی معطلی کو جون 2025 کے آخر تک توسیع دے رہی ہے۔ یہ فیصلہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی، بالخصوص یمن کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے تناظر میں سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ایئر انڈیا نے اسرائیل کی طرف اپنی پروازیں معطل کی ہوں۔ دو ماہ قبل بھی ایران کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد بھی اس کمپنی نے اپنی پروازوں کو بند کر دیا تھا۔

حالیہ مہینوں میں یمنی افواج کے میزائل حملوں نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ کو متعدد بار نشانہ بنایا ہے، جس کے باعث کئی بین الاقوامی ایئر لائنز نے بھی اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اسی تناظر میں انصار الله یمن کی میڈیا کمیٹی کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے اعلان کیا تھا کہ بن گوریون ایئرپورٹ سمیت اسرائیل کے تمام ہوائی اڈے غیر محفوظ ہو چکے ہیں اور یمنی فیصلے کے تحت صہیونی فضائی حدود کو عالمی پروازوں کے لیے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے تمام عالمی ایئر لائنز کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی اور اپنے مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر، اسرائیل کے ہوائی اڈوں کی جانب پروازیں فوری طور پر بند کر دیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha