حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ صاحب الزمان بسیج بقیہ اللہ کی جانب سے شہادتِ سفیر حسین علیہ السّلام کی مناسبت سے ایک پروقار مجلسِ عزاء اور دعائے عرفہ کا پروگرام بمقام کرفوکھر مقبرہ حجت الاسلام والمسلمین سید میر ہاشم شاہ پر منعقد ہوا، جس میں مرد و زن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مولانا شیخ مسلم صادقی نے دعائے عرفہ اور شہادتِ سفیر حسین علیہ السّلام کی مناسبت سے خطاب کیا اور چیئرمین انجمنِ صاحب زمان شیخ صادق بلاغی نے دعائے عرفہ اور اس کا ترجمہ پڑھا اور سفیر حسین جناب حضرت مسلم ابن عقیل کے سوانح حیات پر روشنی ڈالی۔









آپ کا تبصرہ