جمعرات 5 جون 2025 - 11:30
کارگل میں امام محمد باقر (ع) کی شہادت اور امام خمینی کی 36 ویں برسی پر عظیم الشان اجتماع

حوزہ/ کارگل ہندوستان میں امام محمد باقر علیہ السّلام کے یومِ شہادت اور بانی انقلابِ اسلامی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی 36 ویں برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام سمیت مؤمنین و مؤمنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کارگل ہندوستان کی علامہ لداخ کارگل کے حسینی پارک میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے امام محمد باقر علیہ السّلام کے یومِ شہادت اور بانی انقلابِ اسلامی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی 36 ویں برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام سمیت مؤمنین و مؤمنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کارگل میں امام محمد باقر (ع) کی شہادت اور امام خمینی کی 36 ویں برسی پر عظیم الشان اجتماع

کارگل میں امام محمد باقر (ع) کی شہادت اور امام خمینی کی 36 ویں برسی پر عظیم الشان اجتماع

تقریب کے خصوصی مہمانوں میں حیدرآباد سے مولانا سید تقی رضا عابدی اور شیخ غلام مہدی خان شامل تھے، جبکہ ضلع کے ممتاز مذہبی اسکالرز اور قابلِ ذکر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پروگرام میں امام باقر علیہ السّلام کی زندگی خاص طور پر اسلامی علوم کے فروغ میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

مقررین نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے انقلاب کے دیرپا عالمی اثرات اور ظلم و ناانصافی کے خلاف ان کے غیر متزلزل مؤقف پر زور دیا۔

کارگل میں امام محمد باقر (ع) کی شہادت اور امام خمینی کی 36 ویں برسی پر عظیم الشان اجتماع

کارگل میں امام محمد باقر (ع) کی شہادت اور امام خمینی کی 36 ویں برسی پر عظیم الشان اجتماع

کارگل میں امام محمد باقر (ع) کی شہادت اور امام خمینی کی 36 ویں برسی پر عظیم الشان اجتماع

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha