حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بسیج روحانیون اور بسیج بقیہ اللہ انجمنِ صاحب الزمان (عج) کے زیرِ اہتمام، ایک پروقار مجلس اور دعائیہ پروگرام مقبرہ سید میر ہاشم شاہ پر منعقد ہوا، جس میں رہبرِ معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای حفظ اللہ کی سلامتی اور نظامِ مقدس جمہوری اسلامی کی حفاظت و استحکام کے لیے مجلس اور دعائے جوشن کبیر کی تلاوت کی گئی۔
اس موقع پر، اسلامی جمہوریہ ایران کے استحکام، امت مسلمہ کی فتح و نصرت، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی خامنہ ای اور بالخصوص امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی سلامتی اور ظہور کی پرخلوص نیت سے 100 سے زائد جانوروں کی قربانی پیش کی گئی۔









آپ کا تبصرہ