یادداشت: مولانا حسن ظفر نقوی
کیا امریکہ اور اسرائیل نے جنگ شروع کرتے وقت بیان کئے گئے اپنے مقاصد حاصل کر لیے؟
1۔ ایران کا اپنے جوہری پروگرام سے دستبرداری کا اعلان
جواب: نہیں
2۔ اس حکومت کو ختم کرکے اپنے پٹھوئوں کو بٹھانا
جواب: نہیں
3۔ ایران کی اعلی' قیادت کا خاتمہ
جواب : نہیں
4۔ ایران بلا مشروط فوری سرنڈر کرے
جواب: نہیں
5۔ کیا ایران سیز فائر کی طرف گیا؟
جواب: نہیں
6۔ جو تباہی اور ذلت و رسوائی ایران کے ہاتھوں اسرائیل کو اٹھانا پڑی۔ کیا گزشتہ 77 سال میں کوئی اور ایسا کر سکا؟
جواب : نہیں
اب فیصلہ صاحبانِ عقل و شعور خود کریں کہ کون جیتا کون ہارا۔
دوسری طرف ایران نے کیا کیا حاصل کیا ؟
پہلی بار کسی اسلامی ملک نے براہ راست اسرائیل اور امریکہ کی عالمی رٹ، یا یوں کہیئے کہ ان کی بدمعاشی کو چیلینج کیا۔ اس پہلے ماضی میں جو عرب اسرائیل جنگیں ہوئیں تھیں۔ وہ تقریباً یکطرفہ ہی تھیں اور ہر جنگ میں اسرائیل اسلامی ممالک کی زمینیں چھین کر اور فتحیاب ہو کر گیا۔ مثلا اردن سے بیت المقدس چھینا، مصر سے صحرائے سینا چھینا۔ شام کی جولان کی پہاڑیوں کو چھینا اور ابھی حال ہی میں 40 فیصد شام بغیر جنگ کئے لے لیا۔ اور شام کی پوری فوجی بیٹری کو تباہ کردیا۔
جبکہ ایران نے ساری دنیا کے سامنے اسرائیل کی بدمعاشی نکال دی۔ امریکہ اور مغرب نے مل کر اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا جو بت تراشا تھا ، ایران نے وہ پاش پاش کردیا۔ اسرائیل کا حفاظتی نظام آئرن ڈوم ایرانی میزائلوں کے سامنے مکڑی کا جالا ثابت ہوا، ایرانی میزائلوں کے حملے اسرائیلیوں کے لئے ڈراؤنے خواب ثابت ہوئے۔
اس جنگ کے دوران ملت ایران اپنی رہبری اور افواج کی حمایت میں سڑکوں پر رہی۔ جبکہ اسرائیلیوں نے یہ بارا تیرا دن زیر زمین بنکروں میں گزارے اور سارا اسرائیل اپنی حکومت کے خلاف نظر آیا۔
جو تباہی کے مناظر تل ابیب، حیفہ، ایلات، شیرون اور اسرائیل کے دیگر شہروں میں نظر ائے وہ ساری دنیا کے لئے ناقابل یقین تھے۔ اس لڑائ میں ایران نے ساری دنیا اور خاص طور پر عالم اسلام کو یہ پیغام دیا کہ اسرائیل اور امریکہ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ، جب ایران اکیلا ان دونوں کی بدمعاشی کے مقابلے میں کھڑا ہو سکتا ہے تو اگر عالم اسلام متحد ہو جائے تو غاصب اسرائیل کا خاتمہ چند دنوں میں ممکن ہے۔
سب سے بڑھ کر ایران نے جو نتیجہ حاصل کیا وہ وحدت ملی ہے۔ اس جنگ نے ملت ایران کو ایک بار پھر اتحاد کی نعمت سے مالا مال کردیا۔ اور منافقین اور غداروں کو بے نقاب کرکے ذلیل و رسوا کردیا۔
جیسے جیسے صورتحال آگے بڑھے گی ، ہم اس issue پر تجزیہ و تحلیل کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔









آپ کا تبصرہ