منگل 24 جون 2025 - 14:42
امریکہ اور اسرائیل شکست تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے، ایران نے حملوں کا مؤثر جواب دیا: اعلیٰ قومی سلامتی کونسل ایران

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل نے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کی بہادر مسلح افواج نے رہبر انقلاب اسلامی کے حکم پر دشمن کے ہر حملے کا بروقت، بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا، جس کے بعد امریکہ اور اسرائیل کو یکطرفہ جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل نے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کی بہادر مسلح افواج نے رہبر انقلاب اسلامی کے حکم پر دشمن کے ہر حملے کا بروقت، بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا، جس کے بعد امریکہ اور اسرائیل کو یکطرفہ جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا۔

یہ بیان صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کی جانب سے کی جانے والی حالیہ جارحیت کے جواب میں جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا: "دشمن کی جارحیت کے بعد ایران کی بہادر افواج نے میدانِ عمل میں رہبر انقلاب کے فرمان پر لبیک کہا، اور نہایت شجاعت اور دلیری کے ساتھ دشمن کے ہر حملے کو ناکام بنایا۔ ان حملوں کا اوج یہ تھا کہ قطر میں امریکی فوجی اڈے 'العدید' سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں کو ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا۔"

بیان میں ایرانی عوام کی ہوشیاری، بصیرت، اتحاد اور یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہی عوامل نے دشمن کی اصل حکمت عملی کو ناکام بنایا اور اسلامی مزاحمتی محاذ کو اپنی عسکری صلاحیت کے بھرپور استعمال کا موقع فراہم کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا: "ایرانی قوم کی حکمت، سپاہ کی مجاہدت، اور رہبر انقلاب کی دانشمندانہ قیادت کے نتیجے میں خداوند متعال نے ہمیں فتح و نصرت عطا فرمائی، جس نے دشمن کو پسپائی اور یکطرفہ جنگ بندی پر مجبور کر دیا۔"

قومی سلامتی کونسل نے اپنے بیان کے آخر میں تاکید کی: "ایران کی مسلح افواج دشمن کے بیانات پر ہرگز اعتماد نہیں رکھتیں، اور ہر ممکن جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار اور مسلح ہیں۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha