پیر 23 جون 2025 - 12:54
ایران کا اسرائیل پر شدید میزائل حملہ، پورے مقبوضہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران نے پیر کی صبح اسرائیل کے خلاف میزائل حملوں کے ایک نئے اور شدید مرحلے کا آغاز کیا، جس سے صہیونی ریاست میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے پیر کی صبح اسرائیل کے خلاف میزائل حملوں کے ایک نئے اور شدید مرحلے کا آغاز کیا، جس سے صہیونی ریاست میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

مقبوضہ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے فوراً بعد، شمالی مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں جیسے حیفا سے لے کر جنوبی اصبع الجلیل تک اور تل ابیب و اشدود میں ہنگامی الارم بجنے لگے۔

ایک ایرانی میزائل اشدود کے صنعتی علاقے میں بجلی گھر کے قریب آ کر گرا، جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

تل ابیب کے جنوبی علاقوں پر بھی کم از کم پانچ میزائل گرے ہیں۔

بین الاقوامی ویب سائٹ "فلائٹ راڈار 24" کے مطابق: "ایرانی میزائل حملوں کے بعد فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والی متعدد پروازوں نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا۔"

صہیونی فوج نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ محفوظ پناہ گاہوں میں رہیں اور میزائل گرنے والے مقامات یا جانی نقصان کی تصاویر شائع نہ کریں۔

اسرائیلی پارلیمنٹ (کنسٹ) کی مالیاتی کمیٹی کا اجلاس درمیان میں روک دیا گیا اور اراکین فوراً پناہ گاہوں کی طرف چلے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، کم از کم سات مختلف علاقوں میں ایرانی میزائل گرے ہیں، جن میں شمالی، وسطی اور جنوبی فلسطین شامل ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی دفاع کسی بھی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha