منگل 17 جون 2025 - 12:14
ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد تل ابیب مکمل طور پر بند

حوزہ/ مقبوضہ فلسطین پر مسلسل میزائل اور ڈرون آپریشنز نے تل‌آویو کو بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع نے آج (منگل) کو اطلاع دی کہ ڈرون آپریشنز اور روزانہ متعدد میزائل حملوں کی وجہ سے اسرائیلی دارالحکومت کے رہائشی دن اور رات کا زیادہ تر وقت پناہ گاہوں میں گزار رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ہوائی اڈوں کے بند ہونے کی وجہ سے ہوائی راستے سے نکلنا ممکن نہیں ہے۔ تاہم، سفارت کاروں، سفارتخانوں کے عملے اور کچھ آبادکاروں کو زمینی راستے سے اردن کی سرحد کے ذریعے اور بحری راستے سے بحیرہ روم کے راستے قبرص منتقل کیا جا رہا ہے۔

عبرانی ذرائع نے بتایا کہ ریفائنری اور بجلی گھر کے تباہ ہونے سے مقبوضہ علاقوں کے رہائشیوں کو ایندھن کی کمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha