حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے قابض صہیونی حکومت کے خلاف اپنے میزائل حملوں کے ایک نئے اور بھرپور مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، آج کی شب ایران نے شمالی فلسطینِ اشغالی کی جانب متعدد میزائل فائر کیے، جن میں سے کئی اہداف پر کامیابی سے گرے۔ رپورٹوں کے مطابق، اس تازہ حملے کی نوعیت ترکیبی تھی، یعنی اس میں میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی یہ کارروائی صہیونی جرائم کے خلاف مسلسل جواب دہی کی ایک کڑی ہے، جس نے دشمن کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کر دیا ہے۔
ایرانی مسلح افواج نے اب تک کے حملوں کے دوران نہ صرف قابض حکومت کے دفاعی نظام کو چیلنج کیا ہے بلکہ کئی حساس اور عسکری مراکز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی درست نشانہ زنی سے صہیونی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے، اور حکومت اسرائیل کی جانب سے تاحال اصل نقصانات چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔









آپ کا تبصرہ