۲۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۴ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 12, 2024
بمباران سوریه

حوزہ/ شامی فوجی ذرائع کے مطابق، غاصب اسرائیلی حکومت نے شام کے شہر طرطوس اور حماہ کو شمالی لبنان سے میزائل حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے ایک فوجی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح 7:15 کے قریب قابض اسرائیلی حکومت نے میزائل حملوں سے لبنان کے شمال سے شام میں طرطوس اور حماہ شہروں کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، شام کے فضائی دفاع نے حملہ آور میزائلوں کو روکا اور ان میں سے بعض کو مار گرایا ہے۔

شامی نظامی اطلاع کے مطابق، غاصب صہیونی اس جارحیت کے نتیجے میں تین فوجی زخمی اور کچھ مادی نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی حملوں کے بعد شامی آبزرویٹری نے کہا کہ ان علاقوں پر قابض صہیونی حکومت کا یہ دوسرا حملہ ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان علاقوں پر حملہ عموماً پہاڑوں کے اندر موجود ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنانے کیلئے کیا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .