۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شام زلزلہ

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے شام میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے شام میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

روضہ مبارک کا امدادی قافلہ مسلسل سولہ روز سے شام کے آفت زدہ علاقے میں موجود ہے اور زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی مدد اور بحالی کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرخدمات فراہم کر رہا ہے۔

یہ وفد متاثرہ خاندانوں کو روزانہ تقریباً 2,000 راشن کے تھیلے فراہم کرتا ہے۔ متاثرہ خاندانوں میں امداد کی تقسیم ایک منظم طریقہ کار کے مطابق اور شام کے شہراللّاذقية اور دیگر علاقوں میں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر روضہ مبارک کے وفد کے ذریعے کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے دو امدادی قافلے بھیج چکا ہے۔ پہلا امدادی قافلہ (1555) ٹن سے زیادہ امدادی سامان پر مشتمل تھا اور اس کے بعد دوسری امدادی کھیپ کے طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مزید دو طیاروں کے ذریعے 26 ٹن امدادی سامان شام روانہ کیا تھا۔

روضہ مبارک کی امدادی مہم میں 220 سے زائد افراد شامل ہیں، جو خدمت اور انسانی کوششوں میں حرم مطہر کی نمائندگی کرتے ہوئے متاثرین میں خوراک، ادویات، طبی سامان، لباس اور دیگر بنیادی اشیاء تقسیم کر رہے ہیں اور بے گھر ہو جانے والے متاثرین کو رہائش کی فراہمی کے لئے خیمے لگا کر دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرین کو بجلی کی فراہمی کے لئے الیکٹرک پاور جنریٹرز اور ایندھن بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .