۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کمک رسانی به سوریه

حوزہ/ حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ایک لاکھ شامی زلزلہ زدگان کیلئے امدادی قافلہ شام پہنچ گیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت عباس علیہ السلام نے شام میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے اپنے امدادی قافلوں کو شام بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد + تصاویر

تفصیلات کے مطابق، حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے پہلا امدادی قافلہ، ہزاروں ٹن خوراک اور ادویات لے کر شام پہنچ گیا ہے۔

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد + تصاویر

حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شام کیلئے روانہ ہوئے وفد کے سربراہ نافع الموسوی نے کہا کہ امدادی سامان خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات شامل ہیں اور ان امدادی سامان میں ایک لاکھ شامی گھرانوں کی مدد کی جائے گی۔ امید ہے کہ زلزلہ زدگان کے نقصانات کا کچھ ازالہ ہو جائے گا۔

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد + تصاویر

انہوں نے مزید کہا کہ آستانہ مقدّس عباسی کا یہ امدادی قافلہ سو سے زائد ٹرکوں پر مشتمل ہے جس میں 1102 ٹن خوراک، 8 ٹن ادویات، 20 ٹن گوشت اور بڑی مقدار میں کپڑے، قالین اور دیگر امدادی سامان موجود ہے۔

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد + تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .