حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جموں و کشمیر کے کٹرا میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
صبح 5 بج کر 1 منٹ پر زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 3.6 شدت کا زلزلہ ہندوستان کے وقت کے مطابق صبح 5.01 بجے آیا۔ زلزلے سے جانی و مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔