۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
صدائے حوزہ ۳۲

حوزہ/ مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ۳۲" کا مقدماتی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ ۳۲ " کا مقدماتی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔

اس اشاعت میں ۲۲/ بہمن، ۱۱/ فروری انقلاب اسلامی کی سالگرہ اور انقلاب کے حق میں انقلابی عوام کے ریفرنڈم کی مناسبت سے خصوصی مقالہ’’ انقلاب امام خمینیؒ کے عالمی اثرات‘‘ قارئین کے لئے حاضر ہے، ۲۷ رجب بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مناسبت کے حوالے سے بھی رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی نگاہ میں بعثت کے عنوان سے ایک بہترین مقالہ ہ پیش ہے جو کہ رہبر معظم کے بیانات سے اقتباس کیا گیا ہے، ساتھ ہی ’’نماز جماعت کی صفیں سماجی صفیں تشکیل دیتی ہیں۔ ترکی اور شام میں بھیانک زلزلہ اور زبردست تباہی۔ سویڈن اور ہالینڈ کے بعد اب ڈنمارک میں بھی قرآن کی توہین۔ پاکستان اسلام کا قلعہ اور اتحاد کی پہچان۔ یکساں سول کوڈ کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا قیام۔ نوبالغ بچیوں کے درمیان رہبر معظم کا بیان جیسی کئی خبریں موجود ہیں۔ اسی طرح برصغیر اور دنیا بھر کے علماء اور دینی مراکز کی اہم خبروں پر مشتمل مفید مجموعہ آپ کے پیش خدمت ہے۔

واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

اس خبرنامے کی پی ڈی ایف فائل کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • علی موسی IN 18:44 - 2024/04/17
    0 0
    Islamic studies