منگل 26 اگست 2025 - 11:55
ماہنامہ "صدائے علم" فکر و دانش کا نور

حوزہ/ ماہنامہ "صدائے علم"جامعہ بیت العلم پھندیڑی سادات کا ترجمان نہ صرف ایک رسالہ ہے بلکہ فکر و دانش کا روشن مینار ہے جو اپنے قارئین کو علم، شعور اور بصیرت کی روشنی فراہم کرتا ہے۔ اس کی صفحات میں بیک وقت روایت کی خوشبو بھی ہے اور عصرِ حاضر کی فکری ضروریات کا ادراک بھی۔

تحریر: مولانا سید رضی حیدر زیدی

حوزہ نیوز ایجنسی | ماہنامہ "صدائے علم"جامعہ بیت العلم پھندیڑی سادات کا ترجمان نہ صرف ایک رسالہ ہے بلکہ فکر و دانش کا روشن مینار ہے جو اپنے قارئین کو علم، شعور اور بصیرت کی روشنی فراہم کرتا ہے۔ اس کی صفحات میں بیک وقت روایت کی خوشبو بھی ہے اور عصرِ حاضر کی فکری ضروریات کا ادراک بھی۔

اس تازہ شمارے میں سیرتِ رسول اکرم کے سنہرے پہلوؤں پر ایسے مقالات شامل ہیں جو دل کو نورِ نبوت سے منور کر دیتے ہیں۔ نبی اکرم کے اخلاقِ کریمانہ اور آپ کی انسان دوستی پر مبنی مضامین قاری کو محبت و اخوت کا درس دیتے ہیں اور اسلام کے امن و رحمت والے پیغام کو نئے زاویوں سے روشناس کراتے ہیں۔

اسی کے ساتھ امام جعفر صادق علیہ السلام کی درسگاہ اور ان کے علمی و سائنسی کارناموں پر مبنی تحریریں جدید ذہن کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔ امام علیہ السلام کے فکری افکار، سائنس و فلسفہ میں ان کی خدمات اور دینی علوم میں ان کے شاندار کارنامے قارئین کو بتاتے ہیں کہ اسلام صرف روحانی نہیں بلکہ علمی و سائنسی ترقی کا بھی علمبردار ہے۔

مزید برآں، امتِ مسلمہ کے اتحاد، داخلی چیلنجز اور اصلاحِ معاشرہ جیسے موضوعات پر لکھے گئے مقالات آج کی بکھری ہوئی دنیا کو ایک ہونے کا پیغام دیتے ہیں۔ مضامین کی زبان شگفتہ ہے، اسلوب دلکش اور تحقیق اپنی گہرائی میں قاری کو سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

یوں صدائے علم کا ہر شمارہ نہ صرف علمی پیاس بجھاتا ہے بلکہ قاری کو فکر و نظر کی نئی جہتیں عطا کرتا ہے اور یہی کسی بھی زندہ رسالے کی پہچان ہے۔اللہ رب العزت اس رسالہ کو بقا و دوام عطا فرمائے آمین۔ والحمدللہ رب العالمین

پی دی ایف فائل حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • علی میثم IN 14:48 - 2025/08/26
    جزاک اللہِ قبلہ رضی صاحب نے اچھا تبصرہ کیا اور وہ اس پرچہ کو مضبوط کرنے میں اپنے مستحکم قلم کا استعمال کر رہے ہیں رب العزت مزید زور قلم عطافرمائے آمین
  • ناصر علی IN 07:00 - 2025/08/27
    ماہنامہ کا تعارف اچھے انداز میں کرایا ہے تعارف کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ ماہنامہ میں شامل مضامین کی اہمیت و افادیت کو بھی نظر میں رکھا ہے جزاک اللّہ قبلہ کا یہ ہنر علمی اور قلمی طاقت کا پتہ دیتا ہے۔