حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ" کا 36واں شمارہ پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔
اس اشاعت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا مقاومت کی کامیابی سے متعلق بیان شامل ہے، جس میں انہوں نے اسلامی مزاحمت کی حالیہ فتوحات پر روشنی ڈالی ہے۔ اسی طرح آیت اللہ العظمی جواد آملی کے ایک بیان میں مطالعہ کی اہمیت اور اس کے بعد سجدۂ شکر کی تاکید پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
آیت اللہ اعرافی نے ایران پر پابندیوں کے باوجود ملک کی ترقی پر اظہار خیال کیا ہے، جس میں انہوں نے عالمی دباؤ کے باوجود ایران کی علمی و سائنسی پیش رفت کو اجاگر کیا ہے۔
اس شمارے میں مراجع عظام کے دفاتر میں اہم مناسبتوں کے موقع پر طلاب کی عمامہ پوشی کے خصوصی پروگرام کی تفصیلات بھی شامل ہیں، جبکہ مختلف مناسبتوں پر مراجع کرام کے بیانات کو بھی پیش کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید حسین مہدی حسینی، اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی محسن نقوی کے علاوہ بھی علمائے کرام کے حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر میں لیے گئے انٹرویوز بھی اس شمارے کی زینت ہیں، جن میں انہوں نے علمی و سماجی موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
مزید برآں، عالم اسلام کی اہم خبریں، شیخ زکزاکی کا تازہ بیان، اور آیت اللہ العظمی وحید خراسانی کے متعلق حجۃ الاسلام مولانا سید علی ہاشم کا مقالہ بھی شامل ہے، جو قارئین کے لیے نہایت مفید اور معلوماتی ثابت ہوگا۔
یہ شمارہ دینی، سماجی اور سیاسی موضوعات پر تحقیق و تجزیے کا ایک منفرد امتزاج ہے، جو قارئین کے مطالعے کے لیے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔ اس شمارے کی پی ڈی ایف فائل اپلوڈ کی جا رہی ہے تاکہ قارئین اس سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔
واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔
اس خبرنامے کی پی ڈی ایف فائل کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ کا تبصرہ