حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان پندرہ روزہ اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ ۲۰ " کا مقدماتی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔
اس اشاعت میں؛ علامہ حسن زادہ آملی کے انتقال پرملال کی خبر، رہبر انقلاب اسلامی کا خصوصی بیان؛ ملک کی سلامتی اغیار کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہئے، افغانستان؛ قندوز کی جامع مسجد میں شیعوں کا قتل عام،رہائی کے بعد شیخ زکزاکی کا پہلا انٹرویو، کئی رازوں سے پردہ اٹھایا،لاہور جامعہ عروۃ الوثقی یزیدیت شکن اربعین حسینی کا انعقاد، حیدرآباد دکن کی مسجد میں مراجع کی تصاویر پر فتنہ انگیزی کی کوشش، و حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے خصوصی مضمون نیز برصغیر اور دنیا بھر کے علماء اور دینی مراکز کے اہم خبروں پر مشتمل مفید مجموعہ آپ کے پیش خدمت ہے۔
واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔