۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ای پیپر | صدائے حوزہ "شمارہ ۱۷" شائع + ڈاؤنلوڈ

حوزہ/ صدائے حوزہ "شمارہ ۱۷" پی ڈی ایف فائل کی صورت میں حوزہ نیوز ایجنسی کے اُردو زبان ادارے کی کوششوں سے قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان پندرہ روزہ اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ ۱۷ " کا مقدماتی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔

اس اشاعت میں آپ پڑھیں گے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا خصوصی بیان؛ ایرانی قوم انتخابات کا فاتح، ایرانی انتخابات میں علماء سمیت عوام کی شرکت، ایرانی نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کون ہیں؟، نومنتخب غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کون ہیں، آیت اللہ العظمی کا پیغام حکومت عوام کی خدمت کو فریضہ سمجھے، مولانا کلب جواد کا اعلان دشمن قرآن وسیم ملعون اسلام سے خارج ہے۔ اور علماء و مراجع کرام کے ساتھ مذہبی سیاسی سماجی شخصیات کی جانب سے بیانات اور خبریں، نیز ولادت با سعادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے خصوصی مضمون۔ برصغیر اور دنیا بھر کے علماء اور دینی مراکز کے اہم خبروں پر مشتمل مفید مجموعہ پیش خدمت ہے۔

واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

خبر نامے کی پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .