۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
صدائے حوزہ "شمارہ 13

حوزہ/ صدائے حوزہ "شمارہ ۱۳" پی ڈی ایف فائل کی صورت میں حوزہ نیوز ایجنسی کے اُردو زبان ادارے کی کوششوں سے قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان پندرہ روزہ اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ ۱۳ " مقدماتی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔

اس شمارہ میں آپ پڑھیں گے؛ انقلاب اسلامی ایران کے بیالیسویں سالگرہ کے مناسبت رہبر انقلاب اسلامی کا امام خمینی کے مزار پر اور دیگر شہداء کی قبروں پہ فاتحہ خوانی، پاپ فرانسیس کا آیت اللہ سیستانی سے ملاقات، فرانس میں مسلمان کی تدفین میں مشکلات، شاعر اہلبیت ریحان اعظمی کا انتقال اور ہندوستان و پاکستان کے علماء کا تعزیتی پیغام، ہندوستان میں مذہبی منافرت اور دہشتگردی کے بڑھاوے میں آر ایس ایس کا ہاتھ، خصوصی مقالہ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی سیاسی اور مجاہدانہ زندگی رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی کتاب ڈھائی سو سالہ انسان سے اقتباس۔

برصغیر اور دنیا بھر کے علماء اور دینی مراکز کے اہم خبروں پر مشتمل مفید مجموعہ پیش خدمت ہے۔

واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

خبر نامے کی پی ڈی ایف فائل کے لیے یہاں کلک کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .