۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۰ | May 6, 2021
صدائے حوزہ "شمارہ ۱۱"

حوزہ/ صدائے حوزہ "شمارہ ۱۱" پی ڈی ایف فائل کی صورت میں حوزہ نیوز ایجنسی کے اُردو زبان ادارے کی کوششوں سے قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان پندرہ روزہ اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ ۱۱ " پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔

اس شمارہ میں آپ پڑھیں گے؛ عمارِ انقلاب آیت اللہ مصباح یزدی کی وفات کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی و دیگر علماء، مراجع کرام اور ہندوستان و پاکستان کے علماء کی جانب سے تعزیتی پیغامات ساتھ ہی پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سانحہ مچھ کے شہداء اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور آیت اللّٰہ العظمی مکارم شیرازی کا اس واقعے کے بارے میں پیغام، علماء اور مراجع کرام کے بیانات اور خبریں۔ برصغیر اور دنیا بھر کے علماء اور دینی مراکز کے اہم خبروں پر مشتمل مفید مجموعہ پیش خدمت ہے۔

واضح رہے کہ حوزہ نیوز کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

خبر نامے کی پی ڈی ایف فائل کے لیے یہاں کلک کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
4 + 0 =