۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
راشد علی

حوزہ/ مرحوم نے انقلاب اسلامی کی محبت کا درس دیتے ہوئے گزاری۔ اصغریہ کے پلیٹ فارم سے مکتب اہل بیت علیہم السلام کو پورے پاکستان مخصوصا سندہ کی گلی گلی تک پنہنچانے میں بے مثال کاوشیں انجام دیں۔ان کی رحلت سے پورے پاکستان مخصوصا سندہ کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المجتبی فائونڈیشن طلاب سندہ کے صدر نے اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کی وفات پر تسلیتی پیغام جاری کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون

اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔

بزرگ علماء جیسے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ حیدر علی جوادی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید ارشاد حسین نقوی کی رہنمائی میں زندگی بسر کرتے ہوئے دین کی خدمت نے انہیں عظیم انسان بنا دیا تھا۔ خدا کی خاص عنایتوں سے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت، شاگردوں کی تربیت اور لوگوں کو رہبر انقلاب اسلامی کی محبت کا درس دیتے ہوئے گزاری۔ اصغریہ کے پلیٹ فارم سے مکتب اہل بیت علیہم السلام کو پورے پاکستان مخصوصا سندہ کی گلی گلی تک پنہنچانے میں بے مثال کاوشیں انجام دیں۔

ان کی رحلت سے پورے پاکستان مخصوصا سندہ کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔

میں ان کی رحلت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب، پاکستانی علماء مخصوصا علامہ حیدر علی جوادی، ان سے محبت کرنے والوں، ان کے اہل خانہ بالخصوص ان کے بھائی المجتبی فائونڈیشن کے سابقہ صدر حجۃ الاسلام سرفراز مہدی کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ خدا ان پر اپنی رحمتیں برسائے، ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

راشد علی چانڈیو صدر المجتبی فائونڈیشن طلاب سندہ مقیم قم المقدسہ ایران۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .