۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مجید تخت روانچی

حوزہ/ اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران ایسے کام کیے ہیں جن کے پیش نظر کہا جاسکتا ہے کہ باقی بچے دنوں میں کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ گزشتہ برسوں کے دوران عجیب و غریب اقدامات عمل میں لاتے رہے ہیں جس سے یہ تشویش پیدا ہو گئی ہے کہ وہ اپنی صدارت کے باقی بچے دنوں میں کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے ممکنہ فیصلوں کے بارے میں امریکا سمیت پوری دنیا میں پیدا ہونے والے ماحول کے پیش نظر کوئی بعید نہیں کہ ٹرمپ ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال بھی کر بیٹھیں،مجید تخت روانچی نے ایران کے سلسلے میں امریکہ کی آئندہ حکومت کے رویے کے بارے میں کہا کہ امریکہ میں جس پارٹی کی بھی حکومت رہی ہو واشنگٹن کی بین الاقوامی پالیسیوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

انہوں نے اسی کے ساتھ  کہا کہ ٹرمپ نے عام سیاست سے ہٹ کر حکومت کی اور ایران ہو یا پھر کوئی اور ملک، ٹرمپ کی پالیسیاں بالکل غیر قابل پیش گوئی رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .