۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آستان قدس رضوی کے متولی کی موجود گی میں عالم آل محمد نامی جامع تعلیمی سسٹم کی تقریب رونمائی

حوزہ/ آستان قدس رضوی کے متولی کی موجود گی میں کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے جوانوں کے امور کے ادارے میں عالم آل محمد کے نام سے جامع تعلیمی سسٹم کی رونمائي کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کے نو جوانوں اور جوانوں کے امور کے ادارے میں حرم امام علی رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی، کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد حسین استاد آقا اور اسلامک اوپن یونیورسٹی کے شعبہ علوم انسانی و آرٹ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین عبد الحسین خسرو پناہ کی موجودگی میں جامع تعلیمی سسٹم کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔

اس سسٹم کا مقصد جو کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے جوانوں کے امور کے ادارے کی جانب سے شروع کیا گیا ہے ایسے ڈھانچے کی تشکیل ہے جس کے ذریعے اسلامی انقلاب کے لئے لیڈروں کی تربیت کی جاسکے اور ساتھ ہی انقلابی، مومن اور جوان افراد کی تربیت کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی نے  جو تاکیدات اور ہدایات ہیں ان کو عملی جامہ پہنایا جاسکے
اس سسٹم کے فوائد کی اگر  بات کی جائے تو اس میں پوری جامعیت پائي جاتی ہے اور ساتھ ہی مطالب اور اساتذہ، اینڈرائیڈ اپلیکیشن اور سایٹ سے بیک وقت استفادہ بھی اس کی خصوصیات میں شامل ہے علاوہ ازیں مرحلہ بہ مرحلہ ڈیزائنگ اور شرکاء کے مابین مقابلہ کا ماحول پیدا کرنا، ایڈمن کے ساتھ گفتگو کے ذریعہ مستقل طور پر ٹکنیکل سوالوں کے جوابات اور مسائل کا حل اور ان کے علاوہ تدریس کے ساتھ ساتھ مطالب کے حوالے سے سے بھی اس سسٹم کے ذریعے جواب دیا جاتا ہے۔
 
جوانوں اور نوجوانوں کو کہ جن کے لئے خاص طور پر یہ سسٹم بنایا گیا ہے’’بی نہایت‘‘ نامی کورس میں شیعوں کے بنیادی عقائد کی تعلیم دی جائے گی اور پھر اس کورس کو مکمل کرلینےکے بعد ان سے امتحان اور انٹرویو لیاجائے گا
اس سسٹم میں تربیتی اساتذہ کو کلچرل نیٹ ورک کے عنوان سے ’’سدید‘‘ نامی کورس کروایا جائے گا جس میں ’’جنسی تربیت‘‘،’’ صحافت  اور ذرائع ابلاغ کی تعلیم‘‘،’’غور و فکر کرنے کی صلاحیت‘‘،’’دین کا زندگی میں فائدہ‘‘ اور’’نوجوانوں اور جوانوں کی سیاسی تربیت‘‘ جیسے موضوعات سے آشنا ہوں گے۔

نوٹ: خواہش مند  حضرات و خواتین جامع تعلیمی سسٹم عالم آل محمد(ع) کی سائٹ Edu.javanan.org پر جا کر تمام خدمات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .