۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قم المقدس، حرم حضرت معصومہ (س) میں شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی اور ان کے رفقاء باوفا کو خراج عقیدت

حوزہ/ دفتر قائد ملت جعفریہ قم شعبہ خدمت زائرین کی جانب سے مجالس ایام فاطمیہ کی سترہویں مجلس اور شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی و رفقاء باوفا کی برسی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ قم شعبہ خدمت زائرین کی جانب سے مجالس ایام فاطمیہ کی سترہویں مجلس اور شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی و رفقاء باوفا کی برسی کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حجۃ الاسلام والمسلمین ہدایت صاحب نے حاصل کی۔ معروف نوحہ خواں و منقبت خواں مرتضی نگری نے شہداء کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام والمسلمین سید باقر کاظمی نے انجام دئے۔ خادم حضرت معصومہ س و مسول شعبہ خدمت زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے پرجوش انداز میں شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی کو خراج عقیدت پیش کیا اور تجدید عہد کیا۔

مجلس برسی کے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی محمد جوادی نے بہترین انداز میں شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی کی زندگی کے مختلف پہلووں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

پروگرام کے آخر میں مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات ادا کئے۔

واضح رہے کہ اس پروگرام میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی حسینی، شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی کے فرزند حجۃ الاسلام سید حسین رضوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ حوزہ علمیہ قم المقدس کے علمائے کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعداد کے علاوہ مختلف جوامع روحانیت اور تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں شرکاء کے درمیان نذر سیدہ فاطمہ الزہراء بھی تقسیم کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .