۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حرم حضرت معصومہ (س) میں شہید آغا سید ضیاء الدین رضوی کی برسی پر عظیم الشان اجتماع

حوزہ/ شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی کی اٹھارہویں برسی کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس کی جانب سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی کی اٹھارہویں برسی دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس کی جانب سے حرم حضرت معصومہ میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ برسی کے عظیم الشان اجتماع میں حوزہ علمیہ قم المقدس کے بزرگ علمائے کرام، اساتید، مختلف تنظیموں کے نمائندوں، طلاب اور زائرین کرام نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا ابراہیم صاحب نے حاصل کیا۔ جس کے بعد ناظم پروگرام سید ناصر عباس نقوی نے اپنے مخصوص انداز میں شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی کے حالات زندگی پر مختصر روشنی ڈالی اور شہید کے مشن کو جاری رکھنے کے لئے تجدید عہد کا اعلان کیا۔ جناب سید مردان علی نقوی نے شہداء کے شان میں خصوصی ترانہ پیش کیا۔

خطیب محترم حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر بشیر احمد استوری صاحب نے شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی کے حالات زندگی کے مختلف پہلووں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید نے گلگت بلتستان میں تشیع کو مضبوط و مستحکم کرنے کے لئے انتھک محنت و جہدوجہد کی ، قومی قیادت اور پلیٹ فارم سے وابستہ رہتے ہوئے شہید نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور ملت کو مختلف میدانوں میں سرخرو کیا۔

شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی نظام ولایت فقیہ کے حقیقی پیروکار، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے مطیع، شجاع، متقی، مبارز، مدبر اور مفکر انسان تھے۔

پروگرام آخر میں مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا اور دعائے امام زمانہ عج کی تلاوت کے ساتھ اس عظیم الشان کا اختتام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .