۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شہداء فیسٹیول

حوزه/ بروز اتوار مورخہ 22 جنوری 2023ء کو فردوسیہ قبرستان لاہور پاکستان میں شہداء فیسٹیول منعقد کیا گیا، جس میں لاہور کے مختلف مدارس اور تنظیموں نے مل کر مختلف شہداء کے حوالے سے خیمہ جات لگائے-

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بروز اتوار مورخہ 22 جنوری 2023ء کو فردوسیہ قبرستان لاہور پاکستان میں شہداء فیسٹیول منعقد کیا گیا، جس میں لاہور کے مختلف مدارس اور تنظیموں نے مل کر مختلف شہداء کے حوالے سے خیمہ جات لگائے-

تفصیلات کے مطابق، اس فیسٹیول میں آئی ایس او پاکستان( طالبات لاہور ڈویژن) کی خواہران نے بھی خواتین اور نوجوان شہداء کے حوالے سے خیمہ لگایا۔جس میں شہداء کی تصاویر لگائی گئیں، بچوں کے لیے ایک مخصوص جگہ بنائی جس میں مختلف سرگرمیاں کروائی گئیں اور منظر کشی بھی کی گئی-

شہداء کے خانوادوں کو بھی خیمہ کا دورہ کروایا گیا اور انہیں شہداء کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں زینبیہ گائیڈز نے سلامی بھی پیش کی۔

دیگر شرکاء فیسٹیول کو بھی خیمے کا دورہ کروایا گیا جس میں علماء کرام، عمائدین قوم و دیگر افراد شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .