۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
آئی ایس او

حوزه/ امامیہ ایجوکیشن بورڈ کراچی اور بوڈی آف لٹریسی اینڈ ڈیولپمنٹ کے تحت کراچی بھر میں جاری پری بورڈ امتحانات مکمل ہو گئے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ ایجوکیشن بورڈ کراچی اور بوڈی آف لٹریسی اینڈ ڈیولپمنٹ کے تحت کراچی بھر میں جاری پری بورڈ امتحانات مکمل ہو گئے ہیں اور ان امتحانات میں میٹرک اور انٹر جماعت کا آج آخری پرچہ لیا گیا، شہر بھر میں قائم کردہ امتحانی مراکز میں امتحان میں نقل سے روک تھام کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور شہر بھر میں دوران امتحانات ڈویژن صدر آئی ایس او کراچی، آئی ایس او کے سیکرٹری تعلیم سمیت مختلف اساتذہ، سیاسی، سماجی اور ملی شخصیات نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

امتحانات کے نتائج کا اعلان اپریل میں کیا جائے گا، سیکرٹری تعلیم آئی ایس او

امتحانی مراکز کے دورے کے موقع پر سیکرٹری تعلیم آئی ایس او کراچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پری بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان اپریل میں کیا جائے گا جبکہ اس دوران شہر بھر کے مختلف علاقوں میں پیپر ٹیکنک سینار بھی منعقد کئے جائیں گے۔

امتحانات کے نتائج کا اعلان اپریل میں کیا جائے گا، سیکرٹری تعلیم آئی ایس او

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں طلباء کی صحیح رہنمائی اس وقت کی اہم ضرورت ہے، تعلیمی میدان میں اس وقت ملک گیر سطح پر آئی ایس او پاکستان تعلیم کے فروغ اور طلباء کی رہنمائی میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہے اور آئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .