۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آئی ایس او طالبات

حوزه/ لاہور پاکستان میں آئی ایس او (طالبات لاہور ڈویژن) کی جانب سے سالانہ ڈویژنل گائیڈز ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور پاکستان میں آئی ایس او (طالبات لاہور ڈویژن) کی جانب سے سالانہ ڈویژنل گائیڈز ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، گائیڈز ورکشاپ میں گائیڈز کے خصائص و ذمہ داریاں، ابتدائی طبی امداد اور دیگر عنوانات پر لیکچرز دیئے گئے جس کے بعد خواہران لاھور ڈویژن کو "سفیر نور ٹور" یعنی مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر منعقدہ برسی کے پروگرام میں لے جایا گیا۔

آئی ایس او طالبات کی جانب سے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی قبر پر ترانہ اور سلامی پیش کی گئی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے بارے میں خواھران کو بنیادی آگاہی بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی آئی ایس او پاکستان کے بانیوں میں سے تھے اور اس وقت ان کی 28 ویں برسی پاکستان بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .