بدھ 29 مارچ 2023 - 01:30
امام خمینی کے فرمان پر مرکزی آزادی القدس ریلی 23 رمضان المبارک کو نکالی جائے گی

حوزه/ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ یوم القدس کے روز تمام مظلومین اکھٹے ہوں گے اور ظالموں سے اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی آزادی قبلہ اول ریلی 23 رمضان المبارک سہہ پہر 3 بجے نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق، آئی ایس او یوم القدس کی ریلی میں سیاسی، سماجی وتمام مسالک و مذاہب کے علماء و پیشوا حضرات کو مدعو کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار، آئی ایس او کراچی پاکستان کے جنرل سیکرٹری سروش زیدی نے المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں جاری یونٹ صدور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اسرائیل اندرونی بحران کا شکار ہے اور تباہی کے دہانی پر کھڑا ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم فلسطینیوں کی تحریک کامیاب ہوگی اور قبل اول بیت المقدس صہیونی قبضے سے آزاد ہوگا۔

سروش زیدی کا کہنا تھا کہ یوم القدس مظلومین جہاں کی حمایت اور مستکبرین عالم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کا دن ہے،مسلمانان عالم امام خمینی رح کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے مناتے ہیں، ان شاءاللہ اس سال بھی یوم القدس بھرپور جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔اجلاس میں شہر بھر کے یونٹ صدور نے شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .