۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
محمد عابدی صدر آئی ایس او کراچی

حوزہ/ محمد عابدی صدر آئی ایس او کراچی نے کہا کہ طلبہ یونین پہ عائد پابندی کے باعث جمہوری عمل جمود کا شکار ہے،جمہوریت کی نام لیوا سیاسی جماعتیں آمرانہ طرز عمل چھوڑیں اور طلبہ یونین کو فوری بحال کریں،طلبہ یونین کی بحالی کے بغیر جمہوری عمل بے معنی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ طلبہ یونین کی بحالی کے بغیر جمہوری عمل بے معنی ہے، پاکستان میں طلبہ یونین پہ عائد پابندی کے باعث ہی جمہوری عمل جمود کا شکار ہوا۔طلبہ یونین پہ عائد پابندی حقیقی جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔یونین سازی کا عمل طلبہ میں سیاسی شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں تنقیدی فکری سوچ کو بھی پروان چڑھاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی نے المصطفیٰ ہاوس میں سرکاری و نجی جامعات کے طلبہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 39 برس سے طلبہ اپنے جمہوری حق سے محروم ہیں، طلبہ یونین پہ پابندی کے باعث تعلیمی اداروں کے فیصلہ ساز فورمز میں طلبہ کی نمائندگی نہ ہونے کے سبب طلبہ مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں جاری موجودہ سیاسی و معاشی بحران کا زمہ دار بھی طلباء یونین پر لگائے گئی عمل کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی نام لیوا سیاسی جماعتیں آمرانہ طرز عمل چھوڑیں اور طلبہ یونین کو فوری بحال کریں طلباء ہر معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں طلباء یونین پر لگائی گئی پابندی کے باعث طلباء عملی سیاست اور خودسازی سے محروم ہوگئے اور ناتجربہ کار افراد آگے آگئے۔

انہوں نے مزید کہا کے آئی ایس او پاکستان نے گزشتہ 39 برس سے اس غیر آئینی و غیر قانونی عمل کی نہ صرف مخالفت کی بلکہ اس کے خلاف آج تک ہر فورم پر صدائے احتجاج بھی کی ہیں اور اس کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .