۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
صوبائی آرگنائزر جے ایس او پاکستان صوبہ سندھ

حوزہ/ بل کی منظوری کے ساتھ  مطالبہ کرتے ہیں کہ طلباء یونین کو عملی طور پر بھی بحال کیا جائے اور جلد از جلد شیڈول جاری کرکے تعلیمی اداروں میں طلباء یونین کے انتخابات کروائیں جائیں۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صوبائی آرگنائزر جے ایس او پاکستان صوبہ سندھ برادر سید آذان کاظمی نے کہا کہ طلباء یونین کی بحالی کے بل کی منظوری، سندھ اسمبلی اور سندھ حکومت کا مستحسن اقدام،اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور طلباء تنظیم، ہم نے ہمیشہ طلباء یونین کی بحالی کے لیے ہمیشہ آواز اُٹھائی اور پہلے طالبعلم کے ووٹ کاسٹ کرنے تک یہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ آج سندھ اسمبلی سے طلباء یونین کی بحالی کے بل کی منظوری سے طلباء یونین کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے والی تمام جمہوریت پسند طلباء تنظیموں کی فتح ہوئی ہے۔

آذان کاظمی نے کہا کہ آج سے 38 سال پہلے، دورِ آمریت میں جو طلباء کے حقوق غصب کیے گئے، انھیں سندھ اسمبلی سب سے پہلے بحال کرکے خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔

صوبائی آرگنائزر جے ایس او پاکستان صوبہ سندھ نے کہا کہ بل کی منظوری کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ طلباء یونین کو عملی طور پر بھی بحال کیا جائے اور جلد از جلد شیڈول جاری کرکے تعلیمی اداروں میں طلباء یونین کے انتخابات کروائیں جائیں۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .