تعلیمی نصاب
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے تعلیمی نصاب مسترد کر دیا / متنازعہ نصاب قومی نہیں، مسلکی ہے
حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے یکساں قومی نصاب کے نام پر نافذ کیے گئے تعلیمی نصاب کو مسترد کر دیا۔
-
پاکستان؛ نصابی موادمیں فرقہ وارانہ اور توہین ملت جعفریہ پہ مبنی مواد کا انکشاف/قانونی کارروائی کا مطالبہ
حوزہ/ نصاب کے حصہ اسلامیات میں شیعہ اکابر بانی انقلاب اسلامی ایران روح اللہ موسوی الخمینی کی توہین کی گئی ہے۔مزید براں شیعت کی بنیاد کس نے رکھی تاریخی پروپیگنڈا کو نصاب کا جان بوجھ کر حصہ بنایا گیا ہے۔
-
حوزہ علمیہ کے سربراہ کی آیت اللہ العظمٰی مکارم شیرازی سے ملاقات:
آیت اللہ مکارم شیرازی کی حوزہ کے نصاب، طلاب کی معیشت اور معاشرے کی ضروریات پر توجہ دینے کی تاکید
حوزہ/ مرجع تقلید نے دینی مدارس کے نصاب کے ارتقاء، طلاب کی معیشت، معاشرے کی ضروریات اور حوزه ہائے علمیه کی ہزار سالہ علمی کامیابیوں کو بیان کرنے پر تاکید فرمائی۔
-
تعلیمی نصاب میں تبدیلی کے خلاف بحرینی علما کا احتجاج رنگ لایا
حوزہ/ بحرینی علماء اور واعظین کے احتجاجی بیان کے بعد بحرین کے ولی عہد نے تعلیمی نصابوں میں تبدیلیوں کو روک دیا ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماؤں کا دورہ کویٹہ:
پاکستان کے ایوانوں میں باکردار شیعہ نمائندوں کی موجودگی ضروری ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزه/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی ان دنوں کوئٹہ کے دورے پر ہیں۔
-
نصابِ تعلیم کو الگ سمت و سو دینے کی کوشش/ اسلام سے متعلق اسباق ہٹائے گئے
حوزہ؍نئے نصاب میں سی بی ایس ای نے درجہ 10 کی سماجیات کی کتاب سے پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی شاعری اور 11ویں کی تاریخ کی کتاب سے اسلام کے قیام، اس کے عروج اور توسیع سے متعلق مواد کو ہٹا دیا ہے۔ اسی طرح بارہویں کی کتاب سے مغل دور پر مبنی ایک باب میں تبدیلی کی گئی ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین آغا حامد علی موسوی:
پاکستان؛ عدلیہ اور فوج کی عزت و حرمت کو مرضی کے فیصلوں کے ساتھ مشروط نہ کیا جائے
حوزہ / تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا: تعلیمی نصاب سے کربلا کو مٹا ڈالنے والوں کی زبان پر حسینیتؑ کی باتیں نہیں جچتیں۔ نئے اور پرانے حکمران ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں۔
-
کرناٹک؛ بھگوت گیتا کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے کا اعلان
حوزہ/ کیمپس فرنٹ کے رکن سید سرفراز کا کہنا ہے ریاستی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں بھگوت گیتا کو نصاب میں شامل کرنا دراصل یہ ہندتوا کے نفاذ کے مماثل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا یہ اعلان غیر دستوری ہے۔
-
یکساں نصاب تعلیم کسی ایک فرقے کا نہیں بلکہ سارے پاکستانیوں اور سارے مسالک کا ہونا چاہیئے، نذر حافی
حوزہ/ نصاب تعلیم کی کتابوں میں یکسانیت کے ساتھ ساتھ استادوں کی خصوصی تربیت کی بھی ضرورت ہے۔ صرف کتاب کافی نہیں ہے بلکہ کتاب کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ استاد بھی ضروری ہے۔
-
جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ تحقیق :
یکساں قومی نصاب اور شیعہ مکتب کے تحفظات پر اہم اجلاس
حوزہ/ معروف کالم نگار محترم نذرحافی نے موضوع پر بہترین اور سیرحاصل گفتگو کی، اجلاس کےاختتام پر اسالیب نگارش اور ابلاغ عامہ کی ورکشاپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے علماء اور طلباء میں اسناد پیش کی گئیں ۔
-
صوبائی آرگنائزر جے ایس او پاکستان صوبہ سندھ:
طلباء یونین کی بحالی کے بل کی منظوری پر سندھ اسمبلی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں
حوزہ/ بل کی منظوری کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ طلباء یونین کو عملی طور پر بھی بحال کیا جائے اور جلد از جلد شیڈول جاری کرکے تعلیمی اداروں میں طلباء یونین کے انتخابات کروائیں جائیں۔"
-
حکومت کی جانب سے نئے نصاب میں اہل بیت (ع) کی ممتاز شخصيات اور تعلیمات کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/آج، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں یوم نصاب منایا گیا اور متنازعہ نصاب کے حوالے سے نماز جمعہ کے اجتماعات میں علمائے کرام نے اپنے خطابات میں یکساں قومی نصاب میں شامل متنازعہ مواد کی نشاندہی کی۔
-
شیعہ عقائد کو نظر انداز کر کے کوئی نصاب مسلّط نہیں کیا جا سکتا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے صدر: نصاب میں مکتبِ تشیّع کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور مسلّمہ عقائد کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،واضح رہے کہ ملت جعفریہ اہل بیتؑ کی مخالفت برداشت نہیں کرے گی۔
-
مرکزی صدر جے ایس او پاکستان:
یکساں نصابِ تعلیم کے نام پر حُسینیت کی بجائے یزیدی اور اُموی سوچ کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے
حوزہ/ برادر سید راشد حسین نقوی نے کہا کہ تعلیمی نصاب کا آنے والی نسلوں اور پورے معاشرے کی ذہن سازی میں اہم کردار ہوتا ہے، پاکستان بالخصوص پنجاب میں یکساں نصابِ تعلیم کے نام پر ایک مخصوص برانڈ کا نصاب لاگو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ درحقیقت متنازعہ نصاب ہے۔
-
پاکستان؛ شیعہ علماء کا قومی نصاب تعلیم پر تحفظات کا اظہار،فوری خامیاں دور کرنے کا مطالبہ
حوزہ/ علمائے شیعہ پاکستان کا کہنا ہے کہ پرائمری نصاب میں مکتب تشیع کی تجاویز و اعتراضات کو یقین دہانی کے باوجود حصہ نہیں بنایا گیا،اتفاق رائے پیدا کئے بغیر نصاب سے اتحاد و وحدت کی قائم فضا متاثر ہوگی۔
-
ایام فاطمیہ ؑ اور برسی آغا سید محمد حسین ؒ کی مناسبت سے قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں مجلس عزا:
تعلیمی نصاب میں تبدیلی کو ناقابل قبول، آغا حسن
حوزہ/ جموں و کشمیر میں تعلیمی نصاب کو یکسر بدلنے کے حکومتی منصوبہ کو یکطرفہ جبری اقدام کی ایک اور کڑی سے تعبیر کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ یہ اقدام یہاں کی فرقہ وارانہ رواداری تہذیب و تمدن تاریخ ثقافت کو نقصان پہنچانے کا گھناونا منصوبہ ہے۔
-
حجت الاسلام مولانا محبوب مہدی کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات:
تعلیمی نصاب میں کس مضمون کو شامل کرنا انتہائی ضروری ہے!؟
حوزہ/ مرجع عالی قدر نے نوجوان بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب میں ایک مضمون کا اضافہ کیا جانا ضروری ہے اور وہ موضوع یہ ہے کہ ( انسان کے لیے دو راستے ہیں ایک دنیا کی زندگی اور دوسرا آخرت کی زندگی ) اس موضوع کے متعلق کتاب کو کلاسوں اور بچوں کی عمر کے تناسب سے مرتب کیا جائے۔
-
غیر رجسٹرڈ دینی مدارس اور مدارس کے نصاب پر زہرا نقوی کا پنجاب اسمبلی میں اعتراض:
نفرت انگیز اور تکفیر آمیز مواد پر مشتمل نصاب کے حوالے آگاہ کیا جائے کہ وہ کس کی زیر نگرانی فعال ہیں؟
حوزہ/ رکن پنجاب اسمبلی سید زہرا نقوی نے وزارت اوقاف اور وزارت مذہبی امور پنجاب سے سوال کیا کہ سرکاری فہرست کے علاوہ موجودغیر رجسٹرڈ دینی مدارس کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائےکہ وہ کس کی زیر نگرانی فعال ہیں؟
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان:
یکساں قومی نصاب کے نام پر تیار کردہ سلیبس قرآن و سنت، آئین پاکستان اور قومی وحدت کے منافی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے یکساں نصاب پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی نصاب میں مشترکات پر توجہ دی جائے، نفرت اور اختلاف پیدا کرنے والے امور کو شامل نہ کیا جائے۔درود میں تبدیلی پر اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ نئے متعارف کروائے گئے درود میں شامل عبارت کی تائید قرآن و سنت سے نہیں ہوتی، اسے درست کیا جائے۔
-
مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ کی مجلس عاملہ کا اجلاس/ ملی و عصری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب کی منظوری
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ، جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مجمع المدارس تعلیم القرآن والحکمہ پاکستان میں ایک تعلیمی انقلاب کی بنیاد بنے گا۔ وہ تعلیمی اخلاق کا ارتقاء چاہتے ہیں اور اس پلیٹ فارم سے جس چیز میں پاکستان کے تعلیمی نظام میں اضافہ ہوگا وہ تعلیمی اخلاق ہے۔