۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
خیبر پختونخوا اسمبلی

خیبر پختونخوا اسمبلی میں صحابہ کرام اوراہل بیت علیہم السلام کی توہین روکنے اور شان صحابہ و اہل بیت میں گستاخی پر سزا موت یا عمر قید کی سزادینے سمیت متعدد قراردادوں کی منظوری دیدی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پشاور/خیبر پختونخوا اسمبلی میں صحابہ کرام اور اہل بیت علیہم السلام کی توہین روکنے اور شان صحابہ و اہل بیت میں گستاخی پر سزا موت یا عمر قید کی سزادینے سمیت متعدد قراردادوں کی منظوری دیدی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے یک زباں ہوکر موجودہ اور سابقہ ممبران پارلیمان کی طرز پر اپنے لیے تاحیات مراعات اور بلیو پاسپورٹ کے اجرا کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کی سرکاری چھٹی بحال کرنے ،صحابہ کرام اور اہل بیت علیہم السلام کی توہین روکنے اور شان صحابہ و اہل بیت میں گستاخی پر سزا موت یا عمر قید کی سزادینے  اور سرائیکی زبان کو پارلیمانی زبان کا درجہ دینے سمیت متعدد قراردادوں کی منظوری دیدی ہے۔

گزشتہ روز صوبائی اسمبلی اجلاس میں جماعت اسلامی کی رکن حمیرا خاتون اور سراج الدین نے مشترکہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور اسلامی تعلیمات کی رو سے جمعتہ المبارک کی بڑی اہمیت ہے اس دن کو دوسرے ایام کا سردار کہا گیا ہے، قرآن پاک میں بھی جمعہ کے دن ظہر کی اذان کے ساتھ ہی کاروبار بند کرکے نماز کے لئے مسجد جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .