۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی

حوزہ/ مدیر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم نے کہا کہ  میری گزارش ہے کہ بلتستان کے علماء اور عوام شاعر چہار زبان مرحوم شیخ سحر کی علمی و ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد اور زندہ رکھیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قمحجۃ ‌الاسلام علامہ ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی نے علامہ شیخ غلام حسین سحر بلتستانی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سحر بلتستانی کی وفات سے بلتستانی فرہنگ و ثقافت اور بزم علم وادب کے چراغ بجھ گئے اور ایک عالم باعمل شاعر و ادیب سے محروم ہوگئے ہیں۔شیخ سحر بلتستانی میدان علم وادب میں مایہ ناز عالم ،مجاھد،متقی ، حسن اخلاق اور زہد و پرہیزگاری میں اپنی مثال آپ تھے ۔

علامہ شیخ سحر بلتستانی نے اشعار کی توسط سے مکتب اہلبیت بیت علیہم السلام کی تبلیغ میں نیا انداز دکھا کر یہ ثابت کردیا کہ تبلیغ دین علم و ادب اور شعر و قصائد کے ذریعہ بھی ممکن ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ بلتستان کے عوام ایک بے بدیل شاعر اہلبیت علیہم السلام سے محروم ہوگیا ہے۔

علامہ نقوی نے زور دیتے ہوٸے کہا میری گزارش ہے کہ بلتستان کے علماء اور عوام شیخ سحر صاحب کی علمی وادبی خدمات کو ہمیشہ یاد اور زندہ رکھیں ۔

علامہ ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی نے شیخ سحر کی وفات پر پوری قوم اور بالخصوص مرحوم کے خانوادہ کو تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا فرماٸی کہ اللہ تعالی  مرحوم شیخ سحر کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں محمد وآل محمد ص کے ساتھ محشور اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .