حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے پاکستان کے معروف عالم دین علامہ سید علی رضا نقوی کی رحلت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔تعزیتی پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:
اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیہِ رَاجِعُون
آہ، آغا سید علی رضا نقوی
ہمارے عظیم مربی اور استادِ بزرگوار زین الاتقیاء علامہ سید گلاب علی شاہ صاحب مرحوم کے قابل فخر فرزند گرامی،متقی اور زاہد و پارسا عالم دین،ہمارے بہت ہی پیارے دوست اور مخلص کلاس فیلوعلامہ سید علی رضا نقوی کی رحلت کی جانکاہ خبر ہمارے لئے بڑے صدمے اور دکھ کا سبب بنی۔
مرحوم شاہ صاحب دھیمے مزاج کے متواضع، منکسر المزاج اور مکتب اہلبیت (ع) کے سچے حق گو مروج اور مبلغ تھے۔ اپنے والد بزرگوار کی انحرافات کے مقابلے میں عقائد حقہ کی جرات مندانہ اور پرخلوص تحریک کے زبردست حامی اور ان کے شریک کار رہے۔
ان کی اسفناک وفات پر ان کے تمام شاگردوں،چاہنے والوں، سارے خاندان، خاصکر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ سید علی اصغر نقوی اور علامہ سید محمد کاظم نقوی کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں۔
عارف واحدی











آپ کا تبصرہ