۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
عارف واحدی

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی نے پاکستان کے شہر اٹک کی معروف مذہبی و سماجی شخصیت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: مخلص قوم، مجاہد ملت شیعہ علماء کونسل ضلع اٹک کے سرپرست اور بزرگ شیعہ راہنما جناب سید خادم حسین  کربلائی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات سے سے ایک ایسا خلا پیدا ہوا جس کا پر ہونا بہت ہی مشکل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ عارف حسین واحدی نے پاکستان کے شہر اٹک کی معروف مذہبی و سماجی شخصیت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: مخلص قوم، مجاہد ملت شیعہ علماء کونسل ضلع اٹک کے سرپرست اور بزرگ شیعہ راہنما جناب سید خادم حسین کربلائی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات سے سے ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جس کا پر ہونا بہت ہی مشکل ہے۔

انہوں نے کہا: سید خادم حسین شاہ مرحوم کی ضلع بھر میں دینی،ملی اور تنظیمی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ عزاداری سید الشہدا علیہ السلام کے مسائل ہوں یا عوام کی مشکلات کا حل کرانا ہو شاہ صاحب مرحوم ہر وقت متحرک اور فعال رہتے تھے۔ اپنے قومی پلیٹ فارم اور قیادت سے ان کی وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ سخت ترین حالات اور بحرانوں میں وہ بڑی جرأت کے ساتھ اپنی قیادت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔ وہ ہماری ملت کا سرمایہ تھے۔ ہر فورم پر قومی و مذہبی مسائل کو حل کرانے میں ان کا بنیادی کردار رہا۔ ہر میٹنگ میں بغیر لگی لپٹی کے وہ اپنا مؤقف برملا بیان کرتے تھے۔

سید خادم حسین کربلائی ہماری ملت کا سرمایہ تھے، علامہ عارف حسین واحدی

مرحوم مغفور سید خادم حسین شاہ پورے علاقے میں تمام مسالک کے درمیان اتحاد و وحدت کے لئے محور کی حیثیت رکھتے تھے۔ تمام مسالک کے علماء اور عوام کا ان کے ساتھ محبت کا ایک لازوال رشتہ قائم تھا جسے انہوں نے زندگی کے آخری لمحات تک برقرار رکھا۔ اس آخری بیماری کے عالم میں بھی تمام علماء کرام ان کی صحت کے حوالے سے مسلسل رابطے میں رہے، ان کے لئے دعاگو رہے ۔

انہوں نے کہا: ساری زندگی ان کے ساتھ الحمدللہ ہمارا ایک محبت اور خلوص کا رشتہ برقرار رہا۔ یہ نہیں ہو سکتا تھا کہ ہم اٹک جائیں اور ان کے ساتھ ملاقات نہ ہو۔ مجھے فرماتے تھے کہ پورے ملک میں آپ کی فعالیت اور تنظیم کے لئے کام کو دیکھ کر فخر بھی کرتا ہوں اور دل سے دعائیں بھی کرتا ہوں۔

افسوس کہ آج وہ خلوص بھری شخصیت ہمیں چھوڑ کی اپنی اصلی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔ ہمیں یقین ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں وہ مولا (ع) کے مہمان ہوں گے اور ضیافت الٰہی سے بہرہ ور ہوں گے۔

اللہ تعالی انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور بلند درجات عطا فرمائے اور شہداء کربلا کے ساتھ محشور فرمائے۔

ہم تمام اہلیان اٹک،تنظیمی احباب،ان کے پورے خاندان خاص کر ان کی فیملی اور ان کے فرزندانِ گرانقدر سید مجاہد حسین نقوی اور سید حسنین نقوی کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

تمام احباب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج 27 اپریل 2022ء صبح 10 بجے کامل پور سیداں اٹک شہر میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ سب دوست احباب اور اہل اسلام اس عظیم شخصیت کو مل کر رخصت کریں گے ان شااللہ۔

دکھی دل کے ساتھ

سوگوار؛ عارف حسین واحدی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .