۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے اسلام آباد ہوٹل میں سچ چینل کے چیئرمین علامہ افتخار حسین نقوی کی طرف سے منعقدہ ماہ رمضان اور اتحاد امت  سیمینار میں شرکت اور خطاب  کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے اسلام آباد ہوٹل میں سچ چینل کے چیئرمین علامہ افتخار حسین نقوی کی طرف سے منعقدہ ماہ رمضان اور اتحاد امت سیمینار میں شرکت اور خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا: روزہ سے تذکیہ نفس کا حصول ہوتا ہے۔

علامہ عارف واحدی نے مزید کہا: جب تذکیہ نفس ہو گا تو دل سے ہر قسم کی کدورت،انارکی،نفرت کے جذبات ختم ہو جاتے ہیں اور ہر ایک کے لئے احترام پیدا ہوتا ہے۔ جب ہمارا تذکیہ نفس ہو گیا تو خود بخود ہمارے اندر اتحاد و بھائی چارے کے جذبات پیدا ہوں گے چونکہ تذکیہ کے بعد دل میں انتشار و افتراق جیسی کثافتیں باقی نہیں رہتیں۔

رمضان المبارک کا پروردہ کبھی فرقہ واریت اور انتشار کا نہیں سوچ سکتا، علامہ عارف حسین واحدی

انہوں نے کہا: ماہ رمضان قرآن کی بہار ہے اور قرآنی حکم بھی اتحاد امت کا ہے۔ متقی انسان کا ہر لحظہ امن و بھائی چارہ اور وحدت و محبت کا ہی مطمع نظر ہوتا ہے۔ رمضان ہر آن برکت و محبت کا درس دیتا ہے تو رمضان کا پروردہ کبھی فرقہ واریت اور انتشار و افتراق کا نہیں سوچ سکتا۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا: ہمیں افسوس ہوا ہے کہ ہم ماہ مبارک میں ہونے کے باوجود کہ جو رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے، محبت و بھائی چارے کا مہینہ ہے لیکن ہمارے سیاسی راہنماؤں نے گالم گلوچ،توہین و تحقیر اور بدتہذیبی کے کلچر کو فروغ دے کر اس کے تقدس کو پامال کیا ہے اور قوم کے درمیان اتحاد و وحدت کو تار تار کیا ہے جو کسی طور بھی پسندیدہ عمل نہیں ہے۔

علامہ عارف واحدی نے جمعۃ الوداع کو قبلۂ اول کی آزادی اور فلسطین کی حمایت کےلئے پورے ملک میں یوم القدس بھرپور طور پرمنانے کی تاکید کی اور کہا: اسرائیلی اور انڈین مظالم کے مقابلے میں پوری قوم متحدہے۔ اس لئےروز قدس تمام مسالک اور طبقات کو ساتھ لے کر پوری قوت سے منایا جائے گا۔

رمضان المبارک کا پروردہ کبھی فرقہ واریت اور انتشار کا نہیں سوچ سکتا، علامہ عارف حسین واحدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .