حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ عارف واحدی نے شیعہ سُنی مشترکہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے "مقصدِ خلقت انسان اور فلسفۂ موت و حیات" پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلام صرف میری آخرت کا نہیں بلکہ میری دنیوی زندگی کی فلاح کا بھی ضامن ہے۔
انہوں نے کہا: میں جتنا زیادہ حیات دنیوی میں کامیاب ہوں گا اتنا زیادہ اخروی زندگی میں بھی سرخرو ہوں گا ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے مزید کہا: قرآن و سنت کی رو سےکامیاب زندگی وہ ہے جو ذاتِ پروردگار کی اطاعت میں گذرے اور ذاتِ اقدس الٰہی کی نافرمانی اور گناہ سے پاک ہو۔ انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی دینی ذمہ داریوں کو بطورِ احسن نبھائے معاشرے کو پاکیزہ کرنے میں کرنے میں مسلسل جدوجہد جاری رکھے۔
علامہ عارف حسین واحدی نے علامہ مظہر حسین کاظمی، علامہ امداد حسین صابری، ملک عارف حسین اور دیگر علماء کرام اور تنظیمی احباب سے ایک نشست بھی کی اور ان سے تنظیمی امور اور موجودہ ملکی مذہبی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت بھی ہوئی۔
آپ کا تبصرہ