۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ملی یکجہتی کونسل پاکستان

حوزہ / ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اعلٰی سطحی وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی سربراہی میں چین کے سفارتخانے کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اعلٰی سطحی وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی سربراہی میں چین کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں چائینیز کے خلاف دہشتگردی پر پاکستان کی مذہبی جماعتوں کی طرف سے چائینیز عوام کے لیئے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام پہنچایا اور تعزیتی کتاب پر اپنے اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

پاکستانی اپنے دوستوں سے محبت اور دہشتگروں سے نفرت کرتے ہیں

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے اپنی گفتگو میں کہا: ہماری عوام پاک چین دوستی پر فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: پاکستانی لوگ اپنے دوستوں سے محبت اور دہشتگروں سے نفرت کرتے ہیں۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: ہم چین کی حکومت اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ دونوں ممالک کی دوستی کے خلاف ہر سامراجی دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ کوئی سازش پاک چین دوستی میں رخنہ اندازی نہیں کر سکے گی۔

قابلِ ذکر ہے کہ علامہ عارف حسین واحدی نے چینی آفیشلز تک قائد ملت جعفریہ پاکستان کا ہمدردی اور تعزیت کا پیغام بھی پہنچایا۔

پاکستانی اپنے دوستوں سے محبت اور دہشتگروں سے نفرت کرتے ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .