۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما نے کہا: عالم اسلام  کے رہنما عوام میں اتحاد و وحدت اور اخوت و بھائی چارے کے شعور کو اجاگر کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی جو کہ ان دنوں پاکستان کے مختصر دورے پر ہیں، نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا: عالم اسلام کے رہنما عوام میں اتحاد و وحدت اور اخوت و بھائی چارے کے شعور کو اجاگر کریں۔ اس ملاقات کے دوران مذہبی، سیاسی، تنظیمی اور ملی امور پر مفصل اظہار خیال کیا گیا۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: قائد محترم سے رہنمائی اور ہدایت لیتے ہوئے ہمیں ملت تشیع میں تنظیمی اذہان کو بلند کرنا ہے اور اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے ملت کو بیدار کرنا ہو گا۔

علامہ عارف واحدی نے آسٹریلیا میں اشفاق وحیدی کی فعالیت کو سراہتے ہوئے کہا: امید ہے ہمیشہ کی طرح آپ ملت تشیع کی خدمت کے لیے سرگرم عمل رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .