اتوار 4 مئی 2025 - 17:07
علامہ اشفاق وحیدی کا پروفیسر ساجد میر کی وفات پر تعزیتی پیغام

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: قائد جمعیت اہل حدیث پروفیسر ساجد میر کی المناک وفات پر ان کے اہل خانہ اور تمام اہل حدیث کے تنظیمی کارکنان کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے قائد جمعیت اہل حدیث جناب پروفیسر ساجد میر کی وفات پر جاری اپنے تعزیتی بیان میں کہا: مرحوم کی اتحاد وحدت اور امن امان کے لیے کی گئی جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پروفیسر ساجد میر ہمیشہ ملک پاکستان کے وقار کو بلند کرنے اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے کوشش کرتے رہے۔ آج ان کی وفات سے ملک و قوم کے لیے بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انہوں نے مرحوم کے درجات میں بلندی اور اہل خانہ و تمام اہل حدیث کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے بھی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha