حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر 87 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ان کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے ان کے آبائی علاقے سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے علیل تھے اور حال ہی میں ان کا آپریشن بھی ہوا تھا۔
پروفیسر ساجد میر کئی دہائیوں سے اہل حدیث مکتب فکر کی قیادت کر رہے تھے۔ انہیں پانچ مرتبہ سینیٹ کا رکن منتخب کیا گیا اور علمی میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔
ان کے انتقال پر ملک بھر سے سیاسی، دینی اور عوامی شخصیات کی جانب سے تعزیت اور افسوس کا اظہار جاری ہے۔









آپ کا تبصرہ