ہفتہ 3 مئی 2025 - 20:42
علامہ شبیر حسن میثمی کا سربراہ جمیعت اہل حدیث پاکستان کے انتقال پر تعزیتی پیغام

حوزہ/ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سربراہ جمیعت اہل حدیث پاکستان پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے سربراہ جمیعت اہل حدیث پاکستان پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ ان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

سربراہ جمیعت اہل حدیث پاکستان پروفیسر ساجد میر دار فانی سے دار ابدی کی طرف منتقل ہو گئے۔ ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مرحوم کی اتحاد امت کے لیے انجام دی گئی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha